سیاحتی دلچسبی
-
سیاحتتہران اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سیاحتی اجلاس کا میزبان مقرر
تہران/ ارنا- تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے بتایا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سیاحتی اجلاس کا انعقاد تہران شہر میں ہوگا۔
-
سیاحتایران: سیاحتی مقامات کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر
تہران (ارنا) ایران دنیا میں سیاحتی مقامات کے لحاظ سے 5ویں نمبر پر ہے۔
-
تصویرایران: خرانق گاؤں
خرانق گاؤں ایران کے خوبصورت دیہاتوں میں سے ایک ہے جو صوبہ یزد میں واقع ہے۔ یہ گاؤں اپنی 4,500 سال پرانی تاریخ، حیرت انگیز مٹی کے انفرااسٹرکچر اور بے مثال خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔ خرانق کا مطلب ہے وہ جگہ جہاں سورج طلوع ہوتا ہے یا سورج کی جائے پیدائش۔ اس گاؤں کے دو حصے ہیں، پرانا اور نیا۔ پرانا حصہ پانی کے راستے پر واقع ہے اور اسے گاؤں کے پرکشش مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس گاؤں کے تاریخی مقامات میں قلعہ، حمام، کاروان سرائے، پل، جامع مسجد اور مینارجنبان شامل ہیں۔
-
تصویرخوبصورت ایران
ایران بحیرہ کیسپین کے ساحل سے لے کر خلیج فارس کے ساحلوں تک خوبصورت اور منفرد سیاحتی، تاریخی اور قدرتی پرکشش مقامات کا مجموعہ ہے۔ ایران ایک وسیع ملک ہے اور لاکھوں کلومیٹر پر محیط فطرتی مناظر اور ہزاروں تاریخی عمارتوں پر مشتمل ہے۔
-
سیاحتمرکوہ میں موسم خزاں
صوبہ گلستان میں مرکوہ کا قدرتی میدانی علاقہ موسم خزاں میں ایک رنگین، اچھوتی اور منفرد جنت ہے۔ فارسی زبان میں "مرکوہ" کا مطلب ہے بلند و بالا مقام۔ مرکوہ کا میدان قلعہ قافہ گاؤں کے قریب واقع ہے، جو مینو دشت شہر سے 35 کلومیٹر جنوب میں، مشرقی البرز پہاڑوں کے دامن میں ایک دلکش اور شاداب علاقہ ہے۔
-
تصویرایران ، درہ چیتابہ
ایران کے یاسوج شہر سے 76 کیلو میٹر کی دوری پر واقع پرا شکفت گاؤں کے قریب کبگیان ندی سے کا ایک حصہ "تنگہ چیتابہ " کہلاتا ہے۔ کبگیان ندی پراشکفت گاؤں سے گزرتے ہوئے چیتاوہ درے تک پہنچتی ہے اور پھر کارون ندی میں گرتی ہے۔ یہ علاقہ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔
-
سیاحتسن 2023 میں 60 لاکھ سے زیادہ غیرملکی سیاح "ایران" آئے
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، سن 2023 میں ایران پہنچنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس طرح ایران کی عالمی رینکنگ میں 6 زینے بہتری آئی ہے۔