ایڈمیرل 'آریا شفقت رودسری نےشہر کراچی کراچی کے دورے اور پاک بحریہ کی فورسز کی گریجویشن تقریب اور پریڈ میں شرکت کے موقع پر پاک بحریہ یونیورسٹی کے سربراہ کےساتھ ملاقات کر کے بحریہ تعاون کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وفد نے اس یونیورسٹی کے سربراہ ایڈمیرل سہیل احمد اور پاکستانی وزیر اعظم ' شہباز شریف کےساتھ ملاقات بھی کی۔
انہوں نے سہیل احمد کے ساتھ ملاقات میں تعلیمی، طلباء کے تبادلے اور دونوں ممالک کےدرمیان بحری وفود کے بھیجنے کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان سمندر، بحری سلامتی اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد، دونوں ممالک کی بندرگاہوں میں بحری جہاز بھیجنے کے بارے میں بات چیت کی۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں مختلف اعلیٰ سطحی وفود کے دورے سے ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی، دفاعی اور سمندری سلامتی کے شعبوں میں تعاون میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ایرانی مسلّح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقرینے اور ایرانی فضائیہ کے سربراہ "حمید واحدی نے گزشتہ سال دو بار پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی فوجی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ