29 جون، 2022، 5:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84806457
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور پاکستان کی پہلی خصوصی نمائش اسلام آباد میں منعقد ہوگی

تہران، ارنا – ایران اور پاکستان کی پہلی خصوصی نمائش ستمبر کے مہینے میں اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

ایران اور پاکستان کی پہلی خصوصی نمائش ستمبر کے مہینے میں ایرانی تاجروں اور علم پر مبنی کمپنیاں پاکستان کی شرکت کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

توانائی، پیٹرو کیمیکل، کیمیائی مصنوعات، تعمیراتی سامان، سڑک اور تعمیراتی مشینری، ادویات، طبی آلات، خوراک، مٹھائی اور چاکلیٹ کے شعبوں سے وابستہ ایرانی تاجروں اس نمائش میں شرکت کریں گے۔

ایران اور پاکستان کی 3 روزہ خصوصی نمائش کا اس سال 24 سے 26 آگست تک اسلام آباد میں مختلف ایرانی اور پاکستانی کمپنیوں کی موجودگی میں انعقاد کیا جائے گا۔

ایران پاکستان  کے تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کےبعد جو کہ گزشتہ سال اکتوبر میں تہران میں منعقد ہوا، کراچی اور لاہور میں دو دوست ممالک کے مشترکہ تعاون سے ایک سال سے بھی کم عرصے میں تین نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ایران کی ایک خصوصی نمائش اس سال دسمبر میں شہر کراچی میں ہوگی جس کا مقصد صنعتی اور اقتصادی صلاحیتوں کو متعارف کرانا اور اپنے مشرقی پڑوسی کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .