31 مئی، 2022، 3:53 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84773687
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی مصنوعات کی سب سے بڑی مستقل نمائش کابل میں جلد کھلے گی

تہران، ارنا - ایران اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سب سے بڑا تجارتی مرکز اور ایرانی اشیا کی مستقل نمائش کا جلد ہی کابل میں آغاز ہو گا۔

ایران اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سب سے بڑا تجارتی مرکز اور ایرانی اشیا کی مستقل نمائش کا قریب مستقبل میں کابل میں آغاز ہو گا اور کابل کے ماہرین اور شہریوں کے کہنے کے مطابق یہ مرکز تہران-کابل اقتصادی تعلقات کی ترقی کو تیز کر سکتا ہے۔

کابل آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے بڑے تجارتی مرکز اور مستقل نمائش کی میزبانی کرے گا تاکہ یہ مقام دو دوست اور ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان کے درمیان تجارت کا سب سے بڑا مرکز بن سکے اور دونوں ممالک کے شہری تجارتی خدمات سے فائدہ اٹھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق اس بڑے تجارتی مرکز کا کام جولائی کے اوائل میں باضابطہ طور پر آغاز کر دیا جائے گا۔

ایرانی مصنوعات کی سب سے بڑی مستقل نمائش کابل میں جلد کھلے گی
یہ پہلی بار ہے کہ ایک پڑوسی ملک نے افغانستان کے قلب میں اپنا سب سے بڑا تجارتی مرکز قائم کیا ہے، اس اقدام کا افغان دارالحکومت کے شہریوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ اس شاپنگ سینٹر کا باضابطہ افتتاح ایرانی سامان کو متعارف کرنے کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تجارتی مرکز کا رقبہ 7ہزار مربع میٹر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .