کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران سفارتخانے کے نائب سربراہ سید حسن مرتضوی نے گزشتہ روز افغانستان کی وزارت مہاجرین کے قائم مقام خلیلالرحمان حقانی سے ملاقات کر کے ایران میں مقیم افغان مہاجروں کے مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مرتضوی نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں نئے افغان تارکین وطن نے ایران کا رخ کیا جس موضوع کو افغانستان کی عبوری گورننگ باڈی کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد، ایران میں افغان مہاجرین کے لیے کچھ انتظامی مسائل پیدا ہوئے اس لیے ایران میں افغان مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغان مہاجرین کے بہت مسائل کا حل افغان گورننگ باڈی کے ساتھ تعاون سے ممکن ہے اور افغان عوام کے مسائل کے حل کو سیاسی مسائل سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ