26ویں تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل نمائش کا "علم پر مبنی تیل، ایرانی پیداوار اور عالمی برآمدات" کے نعرے کے ساتھ تہران بین الاقوامی نمائشوں کے مستقل مقام پر افتتاح کیا گیا۔
تیل اور گیس سے متعلق چھبیسویں بین الاقوامی نمائش آج بروز جمعہ 13 مئی سے ایرانی وزیر تیل 'جواد اوجی'، اسپیکر ' محمد باقر قالیباف اور پارلیمنپ کے بعض نمائندوں کی موجودگی میں ایرانی دارالحکومت تہران میں شروع ہوئی۔
یہ نمائش 13 سے لے کر 16 مئی تک تہران بین الاقوامی نمائشوں کے مستقل مقام پر جاری ہوگی اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی ہے ۔
اس نمائش میں 1200 ملکی اور 11 ممالک سے44 غیر ملکی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ