صدر رئیسی نے غزہ پٹی میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کی مذمت کی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے غزہ پٹی میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے صہیونی ریاست کے جرائم کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کو اس رجیم کی تباہی میں تیزی میں مددگار قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز ہفتے کو کورونا روک تھام کی قومی کمیٹی کے اجلاس کے دوران، حالیہ دنوں کی اہم تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے کل رات میں ایک بار پھر اپنی جارحیت اور تسلط پسندی کی نوعیت کو دنیا کے سامنے مظاہرہ کیا لیکن فلسطینی عوام کی مزاحمت، بچوں کو قتل کرنے والی اس رجیم کی تباہی میں تیزی میں مددگار ثابت ہوگی۔

ایرانی صدر نے افغانستان میں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے آلہ کاروں کی سازشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو امام حسین (ع) کے مجلس عزا کو خاک اور خون میں ملادیتے ہیں وہ اسی زمانے کے یزید اور سامراجوں کے حمایت یافتہ ہیں جو مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان حکمران جماعت کو ان مجرموں کی شناخت کرکے افغان عوام کی سلامتی کی فراہمی کرنی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .