5 اگست، 2022، 9:44 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84845407
T T
0 Persons

لیبلز

صہیونی  حملوں میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے کمانڈر کی شہادت

تہران، ارنا – اسرائیلی لڑاکا طیاروں نےکچھ منٹ پہلے صہیونی حملوں میں غزہ کے تین مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔

الجزیرہ نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے تین مختلف مقامات میں کو نشانہ بنایا جس میں اسلامی جہاد تحریک کا ایک اعلی رہنما اور کمانڈر تیسیر الجباری شہید کردیا گیا۔

غزہ میں القدس نیوز ایجنسی کے رپورٹر بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس (سرایا القدس) اسکواڈ میں شمالی غزہ بریگیڈ کا ایک کمانڈر 'تیسیر الجباری ' ان حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس  نے غزہ کی پٹی پر صہیونی لڑاکا طیاروں کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن نے نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کی قیمت ادا کرنی چاہیے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .