میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج بروز جمعرات کی صبح غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا آغاز کردیا ہے۔
فلسطین الیووم نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ مطابق، غزہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ٹھکانے کو آٹھ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
غزہ میں المیادین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں البریج کیمپ کے مشرق میں فلسطینی مزاحمتی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔
فلسطینی طیاروں نے بھی صیہونی حکومت کے جارح طیاروں کو بھی نشانہ بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت تحریک (حماس) کے ترجمان حازم قاسم نے جمعرات کے روز اس صہیونی حملے کےردعمل پر کہا کہ ان حملوں سے فلسطینی مزاحمت کی طاقت میں اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہری اور مزاحمتی فرنٹ غزہ پر بمباری سے مقبوضہ بیت المقدس میں لوگوں کی حمایت کے لیے اپنی کوشش کو مزید جاری رکھیں گے۔
اس سلسلے میں ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ گروپ قابض حکومت کی کابینہ کو غزہ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شدت کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔
غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے بھی نشانہ بنایا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ