15 مئی، 2021، 11:46 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84329662
T T
0 Persons
ایران کی غزہ میں صیہونی جرائم پر اسلامی ممالک کی بے عملی پر تنقید

تہران، ارنا - ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد کے قتل پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بات علی باقری کنی نے ہفتہ کے روز ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک کی بے عملی کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کو اور کیا جرم کرنا چاہئے تاکہ اسلامی ممالک اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کریں؟" "اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کم از کم کام ہے جو اسلامی حکومتیں مظلوم فلسطینی عوام کے لئے کر سکتی ہیں۔
باقری کنی نے بتایا کہ عرب ممالک ، جنہوں نے کل امن کے بہانے پھانسی دینے والے سے دوستی کی اور دشمن کو دوستی کا ہاتھ دیا آج انہیں بچوں کے خون، ماؤں کی فریاد اور فلسطینی باپ کی مدد کی آواز کا جواب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت کے شہدا کی تعداد 126 ہوگئی ہے جن میں 31 بچے اور 20 خواتین ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .