رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے "مردہ باد اسرائیل" کے نعرے لگائے اور لندن حکومت سے صیہونیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے فلسطینی پرچم بھی اٹھایا اور اسے لہرایا، غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی اور نسل پرست ریاست اور بچوں کے قاتل کے بائیکاٹ کی عوامی تحریک کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے غزہ کی پٹی کیخلاف یروشلم کے قابضین کے حالیہ وحشیانہ حملوں اور جارحیت جس میں 230 افراد بشمول 65 بچوں، 39 خواتین، 17 بوڑھوں کی شہادت اور 1719 افراد زخمی ہونے کے بعد کہ برطانیہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اب تک کئی صیہونی مخالف مظاہرے ہو چکے ہیں جن میں سے ایک واقعے میں مظاہرین نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا اور صیہونی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
نیز تین روز قبل یونیورسٹی آف لندن کے سکول آف اکنامکس میں فلسطینی حامی طلباء کے ایک گروپ نے برطانیہ میں اسرائیلی سفیر "زیپی ہوتولی" کی موجودگی پر احتجاج کیا اور نہ صرف ان کی تقریر روک دی بلکہ انہیں یونیورسٹی سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ