صیہونی آبادکاروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کی موجودہ صورتحال سے نتن یاہو کی نااہلی اور نفع پرستی کی عکاسی ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے صیہونی آبادکاروں کے پیغاموں میں لکھا ہے کہ یہ مناظر ان کے بقول یوم آزادی کی صحیح عکاسی کر رہے ہیں۔
"اسرائيلی تبدیلی" نام کے ایک ایکس اکاؤنٹ سے لکھا گیا ہے کہ:
ستترویں یوم آزادی کے استقبال کے لیے اور وہ بھی مجرم ٹولے نتن یاہو اور اس کی بیوی کے دور اقتدار میں کوئی بھی تصویر حالات کی اتنی اچھی عکاسی نہیں کرسکتی تھی۔
ایک اور صارف نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ لکھا ہے کہ:
جس صورتحال کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، شائد اسرائیل کے یوم آزادی کی تاریخ کی علامتی ترین، صحیح ترین اور دقیق ترین تصویر ہو۔
قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں میں آتش زدگی چند روز قبل شروع ہوئی تھی اور اس وقت مقبوضہ بیت المقدس کے وسیع علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
امدادی مراکز آگ کے شعلوں کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں اور ترقی کی دعوی دار صیہونی حکومت نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ