انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عمان کے وزیر خارجہ کی تجویز پر مذاکرات میں تاخیر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اگلی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران، ایرانی عوام کے قانونی اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے سفارتکاری پر زور دیتا ہے اور پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے خاتمے کے لیے کوشاں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے واضح اصول کا تعین کیا جو کہ پرامن ایٹمی توانائی اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور غیرقانونی پابندیوں کے خاتمے پر مبنی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے صرف منصفانہ، معقول اور مستحکم معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات کے راستے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی راہ پر ثابت قدم رہے گا۔
آپ کا تبصرہ