1 مئی، 2025، 11:12 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85820365
T T
0 Persons

لیبلز

بیچ فٹبال ورلڈ کپ، ایران نے موریتانیہ کو ہرا دیا

تہران/ ارنا- ایران کی بیچ فٹبال کی قومی ٹیم نے ورلڈ کپ 2025 کے تحت اپنے پہلے مقابلے میں موریتانیہ کی ٹیم کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق، سیشلز جزائر میں ہونے والے بیچ فٹبال ورلڈ کپ کے تحت ایران اور موریتانیہ کا مقابلہ ہوا جس میں ایران نے 5 بمقابلہ 4 گولوں سے موریتانیہ کو ہرادیا۔

 رضا امیری، موحد محمدپور، شیرمحمدی نے ایک ایک گول اور محمدعلی مختاری نے ایران کے دو گول اسکور کیے۔

ایران کا دوسرا میچ پیراگوئے سے طے ہے جبکہ گروپ مقابلوں میں آخری میچ پیر کے روز پرتگال سے کھیلا جائے گا۔

یہ مقابلے 30 مئی کو سیشیلز جزائر میں شروع ہوئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .