5 اگست، 2022، 10:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84845431
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب کو نقشے سے مٹا دیں گے: حزب اللہ

5 اگست، 2022، 10:35 PM
News ID: 84845431
تل ابیب کو نقشے سے مٹا دیں گے: حزب اللہ

تہران، ارنا - حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کے ردعمل میں حزب اللہ کی جانب سے "تل ابیب کی تباہی بمقابلہ ضاحیہ کی تباہی" کے معاہدے کی تشکیل پر زور دیا۔

صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ آویگدور لیبرمن نے گزشتہ دنوں دھمکی دی تھی کہ اگر حزب اللہ نے گیس نکالنے کے پلیٹ فارم پر حملہ کرے تو ہم بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے کو زمین بوس کر دیں گے۔

لندن سے شائع ہونے والے بین الاقوامی اخبار 'القدس العربی' نے آج بروز جمعہ روز شیخ نبیل قاووق کے حوالے سے بتایا کہ چند روز قبل حزب اللہ لبنان کے ملٹری میڈیا یونٹ نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں صیہونی دشمن کے لیے واضح پیغام تھا۔

قاووق نے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ نے اپنے میزائلوں کو تیار اور لیس کیا ہے۔ یہ میزائل 'کریش' کے گیس فیلڈ اور اس کے ارد گرد علاقوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اسرائیل جانتا تھا کہ مزاحمتی فرنٹ نے اسرائیل کی تیل، گیس اور فوجی تنصیبات کی تباہی کیلیے کیا تیاری کی ہے یقینی طور پر رات نہیں سو سکتے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .