ایران نے 10 تکفیری صہیونی داعش دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

تہران، ارنا - ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کردیا ہے کہ 10 تکفیری صیہونی داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 اس وزارت کے مطابق، اس دہشتگردوں نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہونے والی ماتمی تقریبات پر سلسلہ وار حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

ناجائز صیہونی ریاست جس کے پاس گزشتہ ہفتے ملک کے ایک حساس مرکز کوملہ کو علیحدگی پسند گروہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں دھماکے سے اڑانے کا وقت نہیں تھا، امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر عزاداری کی تقریبات میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہی تھی۔

وزارت انٹیلی جنس کی فورسز نے ملک کے مغرب اور جنوب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران ترکی اور عراق سے ایران پہنچنے والے تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .