صہیونی  جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی قوم اور مزاحمت کا قانونی حق دفاع کرنا ہے: کنعانی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ پر صیہونی نسل پرست حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں کا قانونی حق غزہ کی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف دفاع کرنا ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی پر صہیونی نسل پرست کے حملے اور مزاحمت کے کمانڈروں اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل کی مذمت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے اقدام کو مجرمانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ پر حملے اور جارحیت کی ذمہ داری صہیونی نسل پرست حکومت پر ہے،

کنعانی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف دفاع کرنا فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کا قانونی حق ہے۔

انہوں نے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع، صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت اور اس کے جرائم کے تسلسل کے روکنے کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوج نے آج بروز غزہ کی پٹی پر حملہ کر کےکم از کم 8 افراد شہید اور 50 افراد زخمی ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .