ایرانی مذاکراتی وفد کچھ گھنٹوں بعد دورہ ویانا روانہ ہوگا

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی وفد، ملک کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے کچھ گھنٹوں بعد، دورہ ویانا روانہ ہوجائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے کہا کہ ملک کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی کے فریم ورک میں، اسلامی جمہوریہ ایران کا مذاکراتی وفد "علی باقری کنی" کی قیادت میں کچھ گھنٹوں بعد دورہ ویانا روانہ ہوگا۔

کنعانی کے مطابق، مذاکرات کے پچھلے دور کی طرح اس دور کے مذاکرات بھی یورپی یونین کی ہم آہنگی سے منعقد ہوجائیں گے۔ اور ان مذاکرات میں دیگر فریقین کیجانب سے پیش کی گئی تجاویز سمیت رواں ہفتے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے دیگر فریقین کو پیش کردہ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی مفادات کے حقوق کی فراہمی کو ضمانت دینے والے ایک پائیدار معاہدے کے حصول پر اسلامی جمہوریہ ایران کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دیگر فریقین بھی ضروری فیصلہ کرنے اور باقی مسائل کے حل پر سنجیدہ توجہ دینے سے موثر مذاکرات کے ماحول کی فراہمی کریں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .