معاہدے طے ہونے کا آخری مرحلہ امریکی کی حقیقت پسندی اور لچک پر منحصر ہے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے طے ہونے کا آخری مرحلہ، امریکی فریق کی حقیقت پسندی اور لچک پر منحصر ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے اپنے عمانی ہم منصب "بدر البوسعیدی" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مملکت سید "ابراہیم رئیسی" کے تہنیتی سلام کو بادشاہ عمان "ہیثم بن طارق" تک پہنچا اور باہمی اور علاقائی تعاون کی توسیع پر عمان کے مثبت موقف کا شکریہ ادا کیا۔

امیر عبداللہیان نے ویانا مذکرات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے سفارتکاری کی کھڑکی کھولی رہے جانے کیلئے ایرانی فریق کی حکمت عملیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ جوہری معاہدے طے ہونے کا آخری مرحلہ، امریکی فریق کی حقیقت پسندی اور لچک پر منحصر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ایک پایئدار اور مضبوط معاہدے کے حصول کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں توانائی کے تحفظ اور غذائی تحفظ کو اہمیت دیتا ہے اور دنیا میں توانائی کے موجودہ مسائل کو سمجھتے ہوئے اس نے اب تک مختلف اقدامات کیے ہیں۔

دراین اثنا عمانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی مختلف فریقین کے اپنے جائزہ پر تبصرہ کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے حصول کیلئے اپنے ملک کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقین ایک حتمی معاہدے تک پہنچنا چاہتی ہیں اور معاہدے تک پہنچنے کا سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک ویانا معاہدے کا سرانجام تک پہنچنے اور ایران کی جائز درخواستوں کی بدستور حمایت کرے گا۔

**9467

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .