فرانس کی وزیر خارجہ"کاترین کولونا" نے بدھ کے روز کہا کہ ابھی بھی جوہری معاہدے پر واپس آنا ممکن ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس واپسی کے لیے جلد از جلد ایران کے مثبت ردعمل کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ایک بیان میں جوہری معاہدے تک پہنچنا اب بھی ممکن ہے۔
ایلیسی پیلس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے ہفتے کے روز ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنا اب بھی ممکن ہے۔ لیکن جلد از جلد اس معاہدے دستخط کیا جانا چاہیے۔
اس بیان کے مطابق میکرون ویانا مذاکرات کی معطلی کے بعد مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں ایران کی واپسی اور جوہری وعدوں پر عمل درآمدکرنے پر زوردیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ