سب سے اچھا ممکنہ معاہدہ میز پر ہے؛ تمام فریقین حتمی اقدامات اٹھائیں: انریکہ مورا

تہران، ارنا- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سب سے اچھا ممکنہ معاہدہ میز پر ہے؛ انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کے حصول کیلئے حتمی اقدامات اٹھائیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "انریکہ مورا" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سب کے مفادات میں بہترین ممکنہ معاہدہ میز پر ہے جس سے ایرانی قوم کیلئے واضح اور قابل پیمائش اقتصادی فوائد و نیز عالمی برادری کیلئے جوہری ہتیھاروں کی عدم پھیلاؤ کے قابل تصدیق کے مفادات کی فراہمی ہوتی ہے؛ لہذا تمام فریقین کو حتمی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلی نمائندے "جوزف بورل" نے بھی گزشتہ روز کے دوران، اس بات پر زور دیا کہ اب فیصلہ کرنے کا سب سے اچھا وقت ہے اور اب ایران جوہری معاہدے کی بحالی کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بحال شدہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ ہنگامہ خیز اوقات میں متوازن بین الاقوامی معاہدہ ممکن ہے۔

**9467

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .