10 مئی، 2025، 11:02 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85828989
T T
0 Persons

لیبلز

روس کو میزائل لانچر فراہم کرنے کا الزام مضحکہ خیز: ایران

نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے روئٹرز نیوز ایجنسی کے اس دعوے کو کے ایران نے روس کو فتح میزائل کا لانچر دیا ہے، انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

ایران کے نمائندہ دفتر کے بیان میں روئیٹرز کے ان دعووں پر اصرار کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا روس اور یوکرین کی جنگ کے بارے میں موقف واضح ہے۔

اس بیان میں درج ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی جاری رہنے تک ایران اس جنگ کے فریقین کو فوجی امداد فراہم نہیں کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .