21 جولائی، 2022، 9:10 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84829260
T T
0 Persons

لیبلز

مشہد میں کھلی دل کی سرجری کیلئے دو ایرانی ساختہ ادویات کی رونمائی

مشہد، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے شہر مشہد میں واقع دواسازی کمپنی "ثامن" میں کھلی دل کی سرجری کیلئے عالمی معیاروں پر مبنی ایرانی ساختہ دو ادویات  "Plasmalit&Centomas2" کی رونمائی کی۔ 

ارنا رپورٹ کے مطابق، ثامن دواسازی کمپنی کے سی ای او "مجید طبسی" نے اس کمپنی اور "سامان داروی ہشتم" کی کمپنی سے ایرانی وزیر صحت "بہرام عین اللہی" کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ادویات کو مکمل طور پر اندروں ملک ہی میں بنایا گیا ہے اور وہ کھلی دل کی سرجری کرنے والے بیماروں کیلئے ہیں جن کو دو طویل اور کم عرصوں کے دوران تیار کیا گیا ہے اور یہ ان کے غیر ملکی نمونے کے مطابق ہیں اور ان کے اثرات غیر ملکی ادویات سے زیادہ بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ادویات کی پیداوار کی مقدار کی کوئی حد کا تعین نہیں کیا گیا ہے اور تیار کرنے والی کمپنی میں معاشرے کی ضروریات کے مطابق مذکورہ ادویات کو بنانے پر تیار ہے۔

طبسی نے کہا کہ ان ادویات کو تیارکرنے والی کمپنی نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ان کو بیرون ملک میں برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے تا کہ ان ادویات کی درآمدات میں خودکفیل ہونے کے علاوہ ان کو بڑے پیمانے پر درآمد کرسکے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .