19 مئی، 2022، 7:02 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84760106
T T
0 Persons

لیبلز

ایران 500 قسم کے طبی آلات اور سہولیات کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا

مشہد، ارنا- ایرانی محکمہ برائے صحت اور ادویات کے مینجنگ دائریکٹر برائے طبی آلات اور سہولیات کے امور نے کہا ہے کہ ایران، اب تک 500 قسم کے طبی ساز و سامان کی تیاری میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "روح اللہ مزینانی" نے آج بروز جمعرات کو صوبے خراسان رضوی کی شمال مشرقی فوڈ ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی ٹاؤن میں ہیلتھ فیسٹیول کی کامیابیوں کی قومی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ملک میں طبی آلات کے شعبے میں 1600 اشیا تیار کی جاتی ہیں جن میں سے 500 اشیاء کو اندرون ملک ہی میں تیار کرتے ہیں اور ان اشیاء کی درآمد پر پابندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی آلات کے دوسرے گروپ میں وہ سامان شامل ہیں جو ملک میں تیار ہوتے ہیں لیکن ملک کے پاس اس سلسلے میں ضروری ٹیکنالوجی نہیں ہے، اس لیے اس کا کچھ حصہ کی درآمد ضروری ہے۔

مزینانی نے کہا کہ طبی آلات کے تیسرے گروپ میں وہ اشیاء شامل ہیں جن کی ملک میں درآمدات کا حصہ اس کی پیداوار سے زیادہ ہے اور چوتھے گروپ میں درآمد شدہ طبی آلات بھی شامل ہیں۔

ایرانی محکمہ برائے صحت اور ادویات کے مینجنگ دائریکٹر برائے طبی آالات اور سہولیات کے امور نے کہا کہ اب تک، طبی سامان کی 100,000 اشیاء اور ان کی قیمت متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا چکی ہے۔

ایران 500 قسم کے طبی آلات اور سہولیات کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا

انہوں نے کہا کہ اب، ملک میں طبی آلات کے شعبے میں ایجادات کی تعداد مختلف سائنسی شعبوں میں سات ہزار سے زیادہ مصنوعات کی فہرستوں تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 360 ہزار آئی آر سی مصنوعات (دواسازی کی مصنوعات اور صحت کی مصنوعات کا کوڈ) ہیں۔

مزینانی نے مزید کہا کہ اس وقت طبی آلات کی درآمد پر سالانہ 1.5ارب ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں، اور تقریباً 700 ملین ڈالر مقامی طور پر تیار کردہ طبی آلات کی تیاری پر خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس طبی آلات کی تیاری میں خود کفالت کے حصول کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اس سلسلے میں طبی آلات کی تیاری کے لیے لائسنس کے حصول میں بڑی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور علم پر مبنی کمپنیوں کو خصوصی مدد فراہم کی جاتی ہے جنہیں ان آلات کی تیاری کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایران 500 قسم کے طبی آلات اور سہولیات کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا

دراین اثنا مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے نائب سربراہ برائے خوراک اور ادویات کے امور نے بھی  کہا کہ خراسان رضوی میں طبی آلات بنانے والے 80 ادارے ہیں جو 500 اشیاء تیار کرتے ہیں۔

ڈاکٹر "ناصر وحدتی" نے مزید کہا کہ خراسان رضوی میں طبی سازوسامان کی کمپنیوں کی کچھ مصنوعات بشمول "سی ٹی سکین" اور "وینٹی لیٹر" بہت جدید ہیں جو عالمی شہرت یافتہ برانڈز کا مقابلہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کے میدان میں پہلا سائنس اور ٹیکنالوجی پارک مشہد میں فعال ہے جس میں کامیاب پروڈیوسرز اور مطلوبہ سہولیات موجود ہیں۔

وحدتی نے کہا کہ ایران اب طبی سازوسامان اور دواسازی کی اشیاء کی پیداوار میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پہلے نمبر پر ہے اور ملک میں دوا سازی کے 110 کارخانے ہیں حالانکہ اردگرد کے ممالک میں یا تو ادویات کی فیکٹریاں نہیں ہیں یا اس شعبے میں ان کا حصہ بہت کم ہے۔

اس موقع پر خراسان رضوی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے معاون اور ٹیکنالوجی کے نائب نے بھی تقریب میں کہا کہ اس پارک میں موجود تقریباً 400 کمپنیوں میں سے 110 علم پر مبنی کمپنیاں ہیں جنہوں نے 30 سال سے کم عمر اور بیچلر ڈگری والے 6000 لوگوں کے لیے ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

"داوود تفضیلی" نے کہا کہ علم پر مبنی کل کمپنیوں میں سے 35 کمپنیاں صحت اور طبی آلات کے شعبے میں سرگرم ہیں، جن میں سے 600 افراد، خراسان رضوی کے سائنس اور ٹیکنالوجی پارک میں کل ملازمت کے 10 فیصد کے برابر ہیں۔

ایران 500 قسم کے طبی آلات اور سہولیات کی تیاری میں خودکفیل ہوگیا

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .