نکاراگوا کو 200 ہزار ایرانی ساختہ کوبرکت ویکسین کی خوراکوں کا حوالہ کردیا گیا

تہران، ارنا- نکاراگوا کی محکمہ صحت کے گوداموں کے معائنے کے بعد، ایران کیجانب سے اس ملک کو 200 ہزار کوبرکت ویکسین کی خواراکوں کا باضابطہ طور پر حوالہ کردیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک سے تعاون پر ہمیشہ پیش پیش ہے؛ اس سلسلے میں ایران اور نکاراگوا کے درمیان کوبرکت ویکسین، ادویات اور طبی ساز و سامان کی برآمدات پر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیا گیا ہے۔

ایران میں ویکسین، ادویات اور طبی ساز و سامان کی تیاری میں کامیابی کے پیش نظر، برکت دواسازی کمپنی کے عہدیداروں نے تین روزہ دورہ نکاراگوا میں اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے مختلف فریم ورک کے اندر اجلاسوں کا انعقاد کرتے ہوئے اس سلسلے میں بات چی کی ہے۔

صحت کے شعبے میں متعدد اجلاسوں کی بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ایران سے نکاراگوا کو کوبرکت ویکسین، ادویات اور طبی ساز و سامان کی برآمدات کی جائے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ ایران میں تیار کردہ کوبرکت ویکسین کی نکاراگوا کو برآمد کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب 17 مارچ 2020  میں منعقد ہوئی تھی جس میں برکت دواسازی کمپنی کے ڈائریکٹرز، امام خمینی (رہ) کے اگزیکٹیو ہیڈکوارٹر کے عہدیداروں، ایران میں تعنیات نکاراگوا کے سفیر، محکمہ صحت اور محکمہ خارجہ کے عہدیداروں نے حصہ لیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .