8 اگست، 2021، 7:23 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84430998
T T
0 Persons
عوامی ویکسینیشن ایک ناگزیر ضرورت اور حکومت کی ترجیح ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے ملک میں تیارکردہ کورونا ویکسین "برکت" کی پہلی خوراک لگوا لینے کے بعد کہا کہ عوامی ویکسینیشن ایک ناگزیر ضرورت اور حکومت کی ترجیح ہے تا کہ اس عالمگیر وبا کیخلاف عوام کی مزاحمت کو بڑھا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار کو ملک میں تیار کردہ برکت ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی۔

ایرانی صدر نے  ویکسین لگوا لینے کے بعد عوام کی زندگی کے تحفظ کی راہ میں جد و جہد کرنے والی طبی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک میں ویکسین کی پیداوار سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کی پیداوار کو تیز کرنے کی اپنی پوری کوشش کریں۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ انہوں نے کورونا روک تھام کی قومی کمیٹی میں متعلقہ حکام پر زور دیا  اور یہاں بھی دہرا رہے ہیں کہ انہیں سردی کے موسم کی آمد سے پہلے عام ویکسینیشن کی اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ویکسینیشن ایک ناگزیر ضرورت اور حکومت کی ترجیح ہے تا کہ اس عالمگیر وبا کیخلاف عوام کی مزاحمت کو بڑھا سکیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ ملک میں تیار کورونا ویکسین کا استعمال کرتے ہیں اور جہاں ویکسین کی کمی ہوئی ہم اعلی معیار غیرملکی ویکسین کی درآمد کرتے ہیں۔

علامہ رئیسی نے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد و نیز ان کی شرح اموات سے متعلق رپورٹ پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ سختی سے صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔

برکت کورونا ویکسین؛ ایرانی نوجوان محققین اور سائنسدانوں کی کوششوں کی پیداوار ہے، جنہیں کچھ عرصے سے مقامی علم کی بنیاد پر لائسنس دیا گیا ہے  اور اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والے چھ ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .