جرمن ریڈ کراس کے نائب سربراہ وولمر شون نے ہفتہ کے روز ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سکریٹری جنرل یعقوب سلیمانی کے ساتھ ایک ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا۔
شون نے ان دو تنظیموں کے درمیان تعاون کیلیے موجودہ اچھی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شہریوں اور غریبوں کے لیے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں اور جرمن ریڈ کراس بھی اس شعبے میں ایرانی ہلال احمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی ہلال احمر تنظیم مختلف جگہوں پر ہلال کے گھروں کے قیام کے ذریعے بہتر طریقے سے لوگوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی ہے اور یہ ایک اچھا تجربہ ہے جس سے دیگر تنظیمین بھی مستفید ہو سکتی ہیں۔
سلیمانی نے بھی کہا کہ ایران ہلال کے ہاؤسز اور رضاکاروں کے استعمال کے شعبے میں اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے اور ظاہر ہے کہ اس طرح کی ملاقاتیں اور مفاہمتیں تعاون کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے ادویات اور طبی آلات کے شعبے میں عائد پابندیوں کے باوجود ملکی طاقت پر بھروسے کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد نے مشکلات پر قابو پالیا اور نیک نیتی سے خطی ممالک کے عوام کی مدد کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ