3 جولائی، 2022، 7:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84810470
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی ادویات کے 97 فیصد کی ضروریات اندروں ملک ہی میں تیار کی جاتی ہیں

تہران، ارنا- ایرانی ادویات کے 97 فیصد کی ضروریات اندرون ملک ہی میں تیار کی جاتی ہیں جس سے سالانہ ملکی زرمبادلہ کے وسائل میں ایک ارب ڈالر کی بچث ہوتی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق،ان خیالات کا اظہار ایران کی انسانی ادویات کی صنعت کے مالکان کی سنڈیکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ "محمد عبدزادہ" نے اتوار کے روز دواسازی صنعت کے مشکلات سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ادویات کی 3 فیصد کی ضروریات بھی بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہیں جن کی مالیت کی شرح 2۔1 ارب ڈالر ہے؛ لیکن ملک میں علم پر مبنی کمپنیوں کی صلاحیتوں سے ہم ادویات کی تیاری کے خام مال کی پیداوار میں بھی خودکفیل ہوسکتے ہیں۔

عبد زادہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران، ایرانی پارلیمنٹ نے دوائی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کا بجٹ مختص کی جو صحیح طریقے سے دواسازی کے شعبے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ علم پر مبنی کمپینوں کی صلاحیتوں کو بروئے لانے سے ملکی زرمبادلہ کی بچث میں مدد ملتی ہے اور ادویات کی تیاری کے خام مال کی پیداوار میں بھی ہماری بھت مدد کر سکتی ہے۔

عبدزادہ نے کہا کہ ایرانی دواسازی صنعت کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور یہ ادویات کی فراہمی میں ان کی لیکویڈیٹی اور کرنسی کے مسائل سے نمٹنے میں حکومت کے تعاون سے ملک سے اربوں کی غیر ملکی کرنسی کی روانگی کو روک سکتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .