25 مارچ، 2022، 6:59 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84695787
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان کو طبی خدمات، ادویات کی فراہمی کے لیے تیار ہیں: ایران

لبنان، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران طبی خدمات، ادویات اور طبی سامان کے شعبوں میں لبنان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعہ لبنان میں دانشوروں، علماء، سیاسی، سائنسی اور ثقافتی شخصیات، پارٹی رہنماؤں، شخصیات، تحقیقی مراکز کے سربراہان، موجودہ اور سابق وزراء اور نمائندوں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس دوستانہ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے اہم محوروں کی وضاحت کرتے ہوئے علاقائی مسائل، افغانستان، یمن، فلسطین، مزاحمتی فرنٹ، یوکرین اور ایران – سعودی عرب کے مذاکرات کے بارے میں ملک کے موقف پر روشنی ڈالی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بعض صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات، صنعتی مصنوعات اور توانائی کے شعبوں میں لبنان کی ضروریات کو فراہم کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم طبی خدمات، ادویات اور طبی آلات اور دیگر بنیادی ضروریات کے شعبوں میں لبنان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

اس ملاقات میں لبنانی شخصیات نے لبنان اور مزاحمتی فرنٹ سے ایران کی حمایت اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی اور بین الاقوامی موقف کو سراہا۔

لبنانی شخصیات نےعلاقائی مسائل، لبنان کے ساتھ صیہونی حکومت اور امریکہ کی دشمنی اور لبنان کے حوالے سے عرب ممالک کے موقف پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .