24 مارچ، 2022، 8:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84695069
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - ہمارے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران لبنان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات بیروت پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں اور اس ملک میں ایک ہزار میگاواٹ کا پاور پلانٹ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج لبنانی حکام کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مفید اور تعمیری مشاورت کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے میرے آخری دورہ لبنان کے بعد سے اب تک علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان میں موجود کوششوں کے باوجود لبنانی حکام کے ساتھ مزید تفصیلی مشاورت ضروری ہے۔

امیر عبداللہیان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر لبنان کے وزیر اعظم 'نجیب میقانی' کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران میں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان میں ایک ہزار میگاواٹ کے دو پاور اسٹیشنز قائم کرنے اور تجارتی تعاون کی جامع ترقی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .