ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد مہدی اسماعیلی" جو گزشتہ روز (26 فروری) کو دورہ لبنان پہنچ گئے ہیں، نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ لبنانی وزیر ثقافت بردار محمد المرتضی کی دعوت پر لبنان کا دورہ؛ ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مقصاداور مسائل کو جوڑنے کی کوشش کی جانب ایک قدم ہے۔
ایرانی وزیر ثفافت نے مزید کہا کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ہفتے کی تقریبات منائی جاتی ہیں، جو ثقافت، مزاحمت اور عزت کا ملک ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے 26 فروری کو ایرانی ثقافتی ہفتے میں شرکت کے لیے لبنان کا سفر کیا۔ اس ثقافتی اور فنی تقریب کا آغاز 28 فروری کو ایران کے قومی آرکسٹرا کی پرفرمارنس سے ہوگا۔
ثقافتی ہفتہ میں متعدد ثقافتی، فنکارانہ اور سائنسی سرگرمیاں شامل ہیں جس میں فنکاروں کے ایک گروپ اور ملک کے منتخب ثقافتی، سائنسی اور فنکارانہ شخصیات کی موجودگی کے ساتھ ایک منظم انداز میں اور ایک خاص مدت میں ثقافتی اور فنی تعلقات اور تبادلوں کو وسعت دینے اور گہرا کرنے سمیت دوسرے ممالک میں ایرانی اور اسلامی آرٹس اور ثقافت کو اجا گرنے کے مقصد سے بھرپور ثقافتی، فنکارانہ اور ثقافتی سرگرمیوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔
یہ پروگرام اور اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے بیرون ملک ایرانی امور کے زیر اہتمام میں منعقد کیا جائے گا۔
ان ثقافتی ہفتوں کے دوران، مذاہب سے متعلق ملاقاتیں اور مکالمے اور ثقافتی اور فنی مکالمے، سائنسی اور علمی مکالمے کے ساتھ ساتھ خواتین کے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات کے میدان میں مکالمے اور ان کے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ ادبی اور شاعرانہ مکالمے ہوتے ہیں۔
ثقافتی اور فنکارانہ ورکشاپس اور تعلیمی کورسز کا انعقاد اور خواتین کو بااختیار بنانا اور ہوم آرٹ کی ملازمتیں اس سفر کے دوسرے پروگرام ہیں۔
ایرانی وزیر ثقافت نے اپنے دورہ لبنان کے پہلے دن میں بیروت کے شہداء کے مزار پر حاضری دی جہاں شہداء "عماد" اور "جہاد مغنیہ"، "عماد الدین نصر اللہ" ولد سید حسن نصر اللہ (حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل) کے مزار پر حاضری دے کر مزاحمت کے بہت سے شہداء کی فاتحہ خوانی کی، ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے شہداء کی متعدد ماؤں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ