7 اکتوبر، 2021، 10:30 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84495926
T T
0 Persons
لبنان کی مدد کرنے پر کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت ائیرپورٹ کی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کا ان ملک لنبان کی درخواست کی صورت میں اس کی مدد پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

لبنان نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے بیروت ائیرپورٹ کی آمد پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ کو پورا یقین ہے کہ لبنان تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا جس طرح لبنان کے دوست اور برادر عوام نے ان تمام مشکلات پر قابو پا لیا۔

انہوں نے لبنانی عوام کو نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد بھی دی؛ درایں اثنا، امل موومنٹ کی جانب سے ڈیویلپمنٹ اینڈ لبریشن فکشن کے رکن "ایوب حمید" اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" نے ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان میں خاص طور پر خطے کے اس نازک موڑ پر آمد کا خیرمقدم کیا۔

اس وقع پر لبنانی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن "حمید علی" نے 2006 میں 33 روزہ جنگ کے بعد لبنان میں ایران کے ترقیاتی کردار ادا کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، صہیونی دشمن کے خلاف لبنان کی تمام فتوحات میں شریک ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق، امیر عبدالہیان آج برور جمعرات کو لبنانی صدر "میشل عون"، پارلیمان کے اسپیکر "نبیہ بری" وزیر اعظم "نجیب میقاتی" اور وزیر خارجہ "عبداللہ بو حبیب" سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

نیز ایرانی وزیر خارجہ بیروت میں ایرانی سفارت خانے میں فلسطینی دھڑوں اور گروہوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر اللہ" کی نمائندگی سے ایک وفد، امل تحریک کے ایک وفد، کئی لبنانی علما اور سیاست دانوں سمیت بیروت میں تعنیات ایرانی سفیر "محمد جلال فیروز نیا" نے امیر عبداللہیان کا بیروت ائیرپورٹ کی آمد پر استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ بیروت سے پہلے روس کا دورہ کرتے ہوئے روسی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .