9 اکتوبر، 2021، 3:13 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84498136
T T
0 Persons
ایران طاقت کے ذریعہ شام کیساتھ رہے گا: امیرعبداللہیان

تہران ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران دمشق کے ساتھ مضبوطی سے رہے گا کیونکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے ہفتہ کے روز شامی دارالحکومت دمشق پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ماسکو اور لبنان کے دورے کے تسلسل میں مشاورت کے مکمل اور صدر بشار الاسد کی ملاقات کے مقصد سے شام کے دورے پر ہیں۔
امیرعبداللہیان نے اس بات کی توثیق کی کہ ہم علاقائی پیشرفتوں اور شام سمیت دوستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
انہوں نے ایران اور شام کے درمیان مختلف اقتصادی ، تجارتی اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے حالیہ ہفتوں میں طے پانے والے اہم معاہدوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دستخط کیے گئے دو طرفہ معاہدے ایران اور شام کی خدمت میں تیزی سے نافذ ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .