9 نومبر، 2021، 8:08 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84535597
T T
0 Persons
ایرانی وزیر ثقافت نے تہران- بیروت کے ثقافتی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر ثقافت نے لبنان کے نئے وزیر ثقافت "محمد وسام المرتضی" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، "محمد مہدی اسماعیلی" نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی مرضی، قابلیت اور قیمتی تجربات کی روشنی میں، ثقافت اور آرٹس کی ترقی کے سلسلے میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ ہوگا۔

انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب کو دورہ تہران کی دعوت دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ لبنان میں وسام المرتضی کے برسرکار آنے سے دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کی تقویت کی راہ میں نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ پیغام لبنان میں تعینات ایرانی ثقافتی مشیر "عباس خامہ یار" کی لبنانی وزیر ثقافت کیساتھ ایک ملاقات کے دوران پڑھایا گیا۔

اس ملاقات میں لبنان کے وزیر ثقافت وسام المرتضی نے لبنانی عوام کی مسلسل حمایت اور اس ملک کے ساتھ ثقافتی، فنی اور فکری تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی وزیر ثقافت کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر ثقافت نے تہران- بیروت کے ثقافتی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا وبا کی صورتحال میں بہتری آنے اور اس وبا کا شکار کیسوں کی تعداد کم ہونے کا سلسلہ جاری رکھنے کے پیش نظر وہ بیروت یا تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک مہذب ملک ہے جس کا ایک اہم تاریخی پس منظر ہے اور اس نے انسانی تہذیب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس ملاقات میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور فنی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ ثقافتی، سائنسی، فنی اور ادبی تعاون کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیز اس ملاقات میں دونوں فریقین نے عجائب گھروں اور تاریخی یادگاروں، لائبریریوں، بصری فنون، سنیما، موسیقی اور کتابوں کی اشاعت کے میدان میں ایران اور لبنان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ اس ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کے لیے جلد از جلد ایران میں لبنانی ثقافتی ہفتے کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .