25 دسمبر، 2021، 6:10 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84590329
T T
0 Persons
ایران میں تیار کردہ سیل تھراپی کی پہلی پروڈکٹ کو ملکی ادویات کی فہرست میں شامل

تہران، ارنا- ریکلرسیل، وٹیلیگو (Vitiligo) جلد کی بیماری کے علاج کے لیے تیار کردہ پہلی ایرانی سیل پروڈکٹ ہے جس کو خوراک اور ادویات کی تنظیم کی منظوری سے ملک کی ادویات کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس علم پر مبنی کمپنی کے سی ای او "محمد حسین زیرک ساز" جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے، نے کہا  کہ سورائیسس یا وٹیلگو ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد کامیلانوسائٹس پیدا کرنے کے ذمہ دار خلیے تباہ ہو جاتے ہیں اور مزید میلانین) پیدا نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں، جلد کے کچھ حصے اپنی رنگت کھو دیتے ہیں اور اس پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں؛ جلد کے مختلف حصے اور وٹیلیگو سے متاثرہ سطح کے رقبے کی مقدار ہر شخص میں مختلف ہوتی ہے۔

زیرک ساز نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وٹیلگو سماجی تعلقات میں محدودیت کا باعث بنتا ہے اور مریض کے خود اعتمادی کو کم کرتا ہے؛ اس بیماری کے عام علاج میں ٹاپیکل مرہم، مدافعتی ادویات، فوٹو تھراپی اور لیزر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان طریقوں کی زیادہ قیمت اور مریض کے جسم کے مناسب ردعمل کی کمی، علاج کی طویل مدت اور دھبوں کی واپسی کی وجہ سے سائنسدانوں کو اس بیماری کے علاج کے لیے ایک نیا طریقہ علاج تلاش کرنا پڑا۔

زیرک ساز نے کہا کہ سیل تھراپی ایک ایسا طریقہ ہے جس کی مدد سے جدید ادویات نے ان مریضوں کے علاج کے لیے نئی امیدیں پیدا کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مطالعہ کے دوران، 300 ایسے مریضوں کا علاج کیا گیا جنہوں نے دوسرے علاج کا جواب نہیں دیا اور اس کی بیماری کے علاج  میں 65 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .