قائد انقلاب نے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عیدالاضحی اور عیدالغدیر کے موقع پر ملک کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی۔

ارنا پورٹ کے مطابق، رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ  کے سربراہ علامہ "محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 2272 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 110 کی شق 11 کے نفاذ کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .