ٹیونس سے تعاون بڑھانے پر تیار ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے اپنے ٹیونس ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دنیائے اسلام کے مختلف معاملات میں ٹیونس سے تعلقات کے فروغ پر تیاری کا اظہار کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے اتوار کی شام کو ٹیونس کے صدر"قیس سعید" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ٹیونس کے حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ٹیونس کی پیاری قوم کی ترقی کو اپنی ہی ترقی سمجھتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اللہ رب العزت اس عید کی برکت سے دونوں اسلامی قوموں پر رحمات اور نعمات نازل فرمائے گا۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زوردیا کہ ایران، دنیائے اسلام کے مختلف مسائل بشمول فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں ٹیونس کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

در این اثنا قیس سعید نے بھی ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ٹیونس کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی مشرکات کی وجہ سے اچھے تاریخی تعلقات ہیں۔

انہوں نے صدر رئیسی کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تقویت اور توسیع کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .