ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام میں پیغامات میں مزید کہا ہے کہ عیدالاضحی؛ عبادت کا مخلص ترین مظہر،اللہ رب العزت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے، خود قربانی دینے کی علامت اور الہی آزمائش میں حضرت ابراہیم کا سرخ رو نکل ہونے اور مومنوں کے لیے بطور امام اور نمونہ منتخب ہونے کی عید ہے۔
ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس بابرکت عید کی آمد پر اسلام اور حضرت محمد مصطفی (ص) کی تعلیمات کے سائے میں مومنین کے دل ایک دوسرے کے مزید قریب ہوں گے اور تمام مسلمان شاندار طریقے سے اتحاد کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے تا کہ تمام بین الاقوامی میدانوں میں امت مسلمہ کی عزت اور کامیابی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ