ایران شام میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے اپنے شمامی ہم منصب کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران شام میں قیام امن اور سلامتی کے حامی اور اس ملک میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے ہفتے کی رات کو شامی صدر"بشار اسد" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، شامی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اللہ رب العزت، اس عید کی برکت سے اسلامی قوموں بالخصوص ایران اور شام کی مزاحمت کرنے والی قوموں پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ کی ضروت پر زور دیتے ہوئے شامی صدر کے حالیہ دورہ ایران کو نتیجہ خیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اس دورے میں بہت اچھے معاہدے طے پائے گئے جن پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی فرنت بالخصوص شام سے اپنی حمایتوں کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ہم ایران شام میں قیام امن اور سلامتی کے حامی اور اس ملک میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں۔

دراین اثنا شامی صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر رئیسی سے مطالبہ کیا کہ وہ قائد اسلامی انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای کو دل کی گہرائیوں سے ان کا مبارکبادی پیغام پہنچادیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ ہمارے دشمن مزاحمتی فرنٹ کے مقابلے میں دن بدن کمزور ہو رہے ہیں۔ ایران اور شام ایک ہی مضبوط گڑھ میں ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اگلے سال میں عید کو  اسی صورتحال میں منائیں گے جب کہ ایران اور شام کی قومیں ملکی اور غیر ملکی کامیابیوں میں اضافہ کر ہوجائیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .