200 ملین بھارتی شہریوں کی عیدالاضحی کو منانے سے اس ملک میں تمام مذاہب کے درمیان دوستی ظاہر ہوتا ہے

تہران، ارنا- بھارتی وزیر اعظم نے ایک پیغام میں ایرانی صدر کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 200 ملین بھارتی شہریوں کی عیدالاضحی کو منانا، اس ملک میں تمام مذاہب کے درمیان امن اور دوستی کی علامت ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم "نریندر مودی" نے ایرانی صدر سید ابراہمی رئیسی کے نام میں ایک پیغام میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے امن، دوستی اور کامیابی کی خواہش کی۔

انہوں نے کہا کہ 200 ملین بھارتی شہریوں کی عیدالاضحی کو منانا، اس ملک میں تمام مذاہب کے درمیان امن اور دوستی کی علامت ہے۔

دراین اثنا صدر رئیسی نے مودی کے مبارکبادی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور عوام بالخصوص اس ملک میں رہنے والے 200 ملین مسلمانوں کو عیدلااضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے تمام بھارتی شہریوں کے درمیان امن اور دوستی و نیز خطے میں خوشحالی اور توسیع کے فروغ  پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مذاہب اور روحانی گروہوں کے احترام کی سرزمین کے طور پر بھارت کے تاریخی کردار کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .