اسلام آباد میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کیخلاف مارچ

تہران، ارنا- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکڑوں افراد نے بھارت میں حضرت رسول (ص) کی شان میں گستاخی سمیت اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارتی ناظم الامور کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی گروہوں کے حامیوں کے ہجوم نے جمعرات کے روز کو اسلام آباد میں رسول اکرم(ص) کے دفاع میں مظاہرے کیے اور بھارت کی حکمران جماعت کے عہدیداروں کے حالیہ توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کی۔

احتجاجی مظاہروں میں سیاسی کارکنوں نے مغرب میں اسلامو فوبیا میں اضافے، برصغیر میں اسلام مخالف واقعات کے تکرار بالخصوص بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف انتہا پسندانہ کارروائیوں کی مذمت کی اور انتہا پسندی اور مسلم دشمنی کے خلاف عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔

مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات کیخلاف توہین کے ردعمل میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو نکال دے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کوئی طریقہ کار نکالے۔

اسلام آباد میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کیخلاف مارچ

دراین اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر "سراج الحق" نے حضرت رسوال اکرم (ص) کی شان کے دفاع کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی مقدسات کی توہین پر خاموش نہیں رہیں گے، دنیا کے مسلمانوں کو بھارت کا بائیکاٹ کرنا ہوگا، اور کچھ اسلامی ممالک کی طرح جنہوں نے بھارتی اشیا کا بائیکاٹ کیا ہے، ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعرات کو نماز جمعہ پڑھنے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی حکمران جماعت کیخلاف مظاہرے کا انعقاد ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں ہندوستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کرنے اور ہندوستان میں اسلام فوبیا کے فروغ، خاص طور پر حکمران جماعت کے دو عہدیداروں کے تضحیک آمیز تبصروں کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کے شدید احتجاج کا اظہار کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .