تہران، ارنا- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکڑوں افراد نے بھارت میں حضرت رسول (ص) کی شان میں گستاخی سمیت اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارتی ناظم الامور کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
تہران، ارنا – بھارت کی حکمران جماعت کے دو ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خلاف حالیہ توہین کے بعد، بی جے پی نے 38 انتہا پسند رہنماؤں کی فہرست مرتب کی ہے اور انہیں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کسی بھی تبصرے سے روک دیا ہے۔