باقری نے سنجیدگی سے پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اعلی ایرانی مذاکرات کار نے بڑی سنجیدگی اور ان سے مکمل ہم آہنگی سے پابندیوں کی منسوخی پر عقل مند اور سرگرم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور اعلی ایرانی سفارتکار "علی باقری کنی" نے بڑی سنجیدگی اور ان سے مکمل ہم آہنگی سے پابندیوں کی منسوخی پر عقل مند اور سرگرم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بڑی طاقت اور عقلمندی سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی؛ امریکہ کیجانب سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے اور ایران کو جوہری معاہدے کے اقتصادی ثمرات ملنے کی ضمانت دینے سے ان مذاکرات کا نتیجہ موثر ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذکرات گزشتہ منگل کو اعلی ایرانی سفارتکار علی باقری کنی، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ "انریکہ مورا" اور امریکی خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور "رابرات مالی" کی شرکت سے قطری دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہوئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .