7 جون، 2022، 6:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84780651
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور عراق کا باہمی تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی عراقی وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران، باہمی تعلقات کی مضبوطی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں، دونوں فریقین نے دھول کے بحران کو کنٹرول کرنے اور دونوں ممالک کے شہریوں کی زمینی نقل و حرکت پر خاص طور پر اربعین حسینی میں پابندی کو ہٹانے سے متعلق گفتگو کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز منگل کو تہران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر داخلہ سے حالیہ ملاقات سے متعلق ایک ٹوئٹر پیغام میں مزیذ کہا کہ آج میری عراقی وزیر داخلہ "عثمان الغانمی" سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوطی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملاقات میں خطے میں قیام امن اور سلامتی کیلئے دہشتگردی سے نمٹنے سمیت دھول کے بحران کو کنٹرول کرنے اور دونوں ممالک کے شہریوں کی زمینی نقل و حرکت پر خاص طور پر اربعین حسینی میں پابندی کو ہٹانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی نے آج بروز منگل کو تہران کا دورہ کیا ہے اور ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .