عراق اور ترکی کی ایران سے گیس کی درآمدات اور توسیع بڑھانے کی درخواست

تہران، ارنا- ایران نیشنل گیس کمپنی کے ڈائریکٹر مینجر نے کہا ہے کہ ترکی اور عراق تک گیس برآمد کرنے کے معاہدے میں توسیع کے لیے بات چیت جاری ہے اور یہ دونوں ممالک نے گیس کی برآمدات میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مجید چگینی" نے آج بروز اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ترکی کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور وہ معاہدے میں توسیع میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایران سے گیس کی درآمد کی صلاحیت میں اضافے کی درخواست کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صلاحیتوں کے پیش نظر ہم گیس کی برآمدات کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

چگینی نے کہا کہ اس بات پر کام جاری ہے اور مذاکرات میں اس کام کیلئے ایک ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دی گئی جو کہ صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے معاہدے میں توسیع کی کوشش کرے گا۔

نائب ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ گیس کے معاہدے کی تمدید کا پہلا اجلاس انعقاد کیا گیا ہے اور باقی دیگر کاموں کی پیروی کی جاتی ہے۔

انہوں نے عراق میں گیس کی برآمدات سے متعلق کہا کہ عراق نے بھی ایران سے گیس کی درآمد کے معاہدے میٹ توسیع کی درخواست دی ہے۔

چگینی نے مزید کہا کہ عراق کو برآمد کا معاہدہ اگلے سال ختم ہو جائے گا اور انہوں نے معاہدے میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

نائب ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ حالیہ دورے کے دوران اس موضع کی تحقیقات اور معاہدے میں توسیع کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔

ایران نیشنل گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم گیس کی تجارت کو فعال کرنے کے لیے ضروری کوشش کریں گے اور آذربائیجان، آرمینیا، ترکی اور عراق کو گیس کی برآمدات کے لیے ضروری فالو اپس کیے جائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .