یہ بات مجید چگینی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں ایران سے 17 بلین کیوبک میٹر سے زیادہ گیس کی برآمدات ہوئی ہیں جن میں سے تقریباً 20 ملین کیوبک میٹر عراق کو برآمد کی گئی ہے اور اس وقت 35 ملین کیوبک میٹر برآمد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے ترکی کو تقریباً 9 بلین کیوبک میٹر گیس برآمد کی ہے اور اس ملک سے ہمارا عہد پورا ہو چکا ہے۔
چگینی نے بتایا کہ گیس کا استعمال شہری علاقوں میں 99 فیصد اور دیہی علاقوں میں 89 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
ایرانی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک 1221 شہر اور 35575 دیہات گیس سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ