اندرونی صلاحیتوں پر انحصار سے تیل کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ

 تہران، ارنا - ایرانی قومی آئل کمپنی کے مینجنگ دائریکٹر نے تیل کی برآمدات میں 40 فیصد اضافے کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  تیل کی پیداواری صلاحیت پابندیوں سے پہلے کی سطح تک پہنچ گئی ہے ۔

محسن خجستہ مہر نے کہا کہ تیل کی برآمدات میں 40 فیصد اضافے کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کےدوران تیل کی پیداواری صلاحیت پابندیوں سے پہلے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کے لحاظ سے ہم دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں اور یہ  ملک کی اقتصادی طاقت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی خام تیل کے ذخائر تقریباً 157 بلین بیرل ہیں اور ہمارے گیس کے ذخائر تقریباً 33 ٹریلین کیوبک میٹر ہیں لیکن تیل اور گیس کے لحاظ سے کل 330 ٹریلین کیوبک میٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات کے پیش نظر ہم کم از کم ایک صدی تک تیل اور گیس پیدا کر سکتے ہیں۔

خجستہ مہر نے کہا کہ نئی پابندیوں سے پہلے ستمبر 2018 کو خام تیل کی پیداواری صلاحیت تقریباً 3 ملین 838 ہزار بیرل تھی لیکن ہم نے جابرانہ پابندیوں کے آغاز اور مختلف وجوہات کی بناء پر ملکی تیل کی پیداواری صلاحیت کا ایک اہم حصے کو کھو دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .