دھمکی کو کبھی کم نہیں سمجھتے ہیں، ڈرونز کے سلسلے میں اعلی مقام پر پہنچ رہے ہیں

تہران، ارنا – ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جدید جنگ میں ڈرون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم نئے طریقوں اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی لڑائیوں کی ضرورت کے واضح ادراک کے ساتھ آج اور مستقبل کے بدلتے ہوئے میدان میں داخل ہوئی ہے اور خوش قسمتی سے ہم نے فوج میں یہ صلاحیت دیکھی ہے۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے ہفتہ کے روز 313 اسٹریٹجک UAV بیس کے دورے کے موقع پر فوجی کمانڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ برسوں میں قفقاز، یوکرین اور دیگر جگہوں پر اور اس سے پہلے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی اور پچھلی دہائی میں دیگر لڑائیوں میں جو کچھ دیکھا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرون کی پوزیشن غیر معمولی ہے اور تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
جنرل باقری نے کہا کہ دفاعی صنعت بھی انتھک محنت اور مدد کر رہی ہے، نہ صرف یو اے وی بلکہ یو اے وی بنانے کے لیے درکار تمام آلات اور ہتھیار ہمارے ملک میں اور فورسز میں بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم خطرے کو کبھی کم نہیں سمجھتے، ہم کبھی یہ نہیں سمجھتے کہ دشمن سو رہا ہے، ہماری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں اور ہم مسلسل چوکس ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .