تہران اور بیجنگ کا جامع تعاون منصوبے کے نفاذ پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ اور چینی محکمہ خارجہ کے اکسٹرنال سیکورٹی کمشنر نے ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون کی تازہ ترین صورتحال اور جامع تعاون منصوبے کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، چینی محکمہ خارجہ کے اکسٹرنال سیکورٹی کمشنر "چمگ گوئو پینگ" نے آج بروز منگل کو ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون کی تازہ ترین صورتحال اور جامع تعاون منصوبے کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چنگ گوئو پینگ نے چینی وزیر خارجہ کی طرف سے امیر عبداللہیان کو دورہ بیجنگ کی دعوت دی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی توسیع پر اطمینان کا اظہار کرلیا۔

در این اثنا امیر عبداللہیان نے تعلقات کی توسیع کے عمل کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں میں تعاون کو تعلقات کی اہم جہتوں میں سے ایک قرار دیا اور اس شعبے میں قریبی مشاورت کو اہم قرار دیا۔

نیز دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مذکرات کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .