ایران اور کیوبا ظالمانہ پابندیوں کے باوجود کورونا سے نمٹنے میں کامیاب ہوگئے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے ایران اور کیوبا کے درمیان تعاون کی 13 دستاویزات پر دستخط کرنے کو دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے تعلقات کی علامت قرار دیتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں ان تعلقات کو وسعت دینے کا اعلان کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر "بہرام عین اللہی" نے ایران-کیوبا کی 18 ویں مشترکہ تعاون کمیشن کی اختتامی تقریب میں مزید کہا کہ یہ کمیشن دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کا ایک نیا منصوبہ اور ایک نیا طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور کیوبا نے نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کیا ہے اور یہ تعاون ہیپاٹائٹس بی ویکسین کی تیاری سے شروع ہوا اور اینٹی کووڈ-19 ویکسین کی تیاری تک جاری ہے۔

عین اللہی نے خوراک کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے اور مستقبل میں عالمی غذائی تحفظ کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایران اور کیوبا کے درمیان معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران 6 سال سے 16ویں، 17ویں اور 18ویں ایران-کیوبا تجارتی اور اقتصادی تعاون کمیشن کی سربراہی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں کمیشن میں مختلف شعبوں میں 13دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور تجارتی ماحول کو مزید متحرک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ ایران اور کیوبا کے خلاف سامراجی طاقتوں کی جابرانہ پابندیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود دونوں ممالک کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ یورپ اور امریکہ ایسا نہیں کر سکے۔

ڈاکٹر عین اللہی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مالیات، تجارت، صحت، بینکنگ، توانائی، تیل، زراعت، کھیل، سڑکوں، سائنس، کان کنی اور تجارت کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کے لیے اٹھارہویں مشترکہ کمیشن نے دونوں ممالک کے لیے اچھی کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کیوبا کے نائب وزیر اعظم "ریکاردو کابریساس لوییس" کی سربراہی میں کیوبا کے وفد کی ایران میں موجودگی کے ساتھ ساتھ ہماری وزارتوں کے نائبین اور ڈائریکٹرز کا دستاویزات کے مسودے اور معاہدوں پر دستخط کرنے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 ہوانا میں ایران-کیوبا کا 19ویں مشترکہ اقتصادی تعاون کا اجلاس

در این اثنا جمہوریہ کیوبا کے نائب وزیر اعظم نے 2023 میں ہوانا میں ایران-کیوبا اقتصادی تعاون کے 19ویں اجلاس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ  اب سے، ہمیں اگلے کمیشنوں کے لیے ایک مربوط مشترکہ پروگرام تیار کرنا ہوگا جو 2026 تک نفاذ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور 2050 تک طویل المدتی منصوبوں پر عمل درآمد کی بڑی صلاحیت ہے، جس کے ایک حصے پر 18ویں کمیشن میں مشترکہ تعاون کی یادداشتوں اور دستاویزات کی صورت میں دستخط کیے گئے۔

انہوں نے دورہ ایران اور 18ویں ایران-کیوبا مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کی عظیم کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا ہمیشہ ایران کا لاوزال دوست رہے گا۔

 ایران اور کیوبا کے درمیان تعاون کی دستاویزات کی تیاری پر تین خصوصی کمیٹیوں کا قیام

دراین اثنا ایرانی وزارت صحت کے بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل نے 18ویں مشترکہ تعاون کمیشن میں ایران اور کیوبا کے درمیان تعاون کی دستاویزات اور یادداشتوں کی تیاری کے لیے تین خصوصی کمیشنوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت، ثقافت اور معاشرے کے شعبوں میں کمیشن A، توانائی، تیل اور توانائی کے شعبوں میں کمیشن B اور صنعت و تجارت کے شعبوں میں کمیشن C نے تعاون کی دستاویزات تیار کیں۔

ڈاکٹر "محمد حسین نیکنام" نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہم دستاویز میں 18 پیراگراف، 73 پیراگراف اور دو ملحقہ ہیں۔ دونوں ممالک کی وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 13 دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ کیوبا کے درمیان اقتصادی تعاون کے 18ویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس 15 سے 17 مئی تک تہران کے استقلال ہوٹل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .